Advertisement

اداکار محسن عبا س کیخلاف الزامات کی تفتیشی رپو رٹ عدالت میں پیش

Mohsin abbas case

 اداکار و گلوکار محسن عباس اور اہلیہ فاطمہ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطا بق اداکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت کے معاملے پر تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی جس میں بیوی کو دھمکیاں دینے میں اداکار کو قصوروارقرارد یاگیا ہے جبکہ امانت میں خیانت دینے کی دفعات خارج کر دی گئیں۔

تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بناء پر محسن عباس کے وکلاء نے درخواست ضمانت واپس لے لی ہے۔

محسن عباس نے ایڈووکیٹ عدنان طارق کی وساطت سے عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی تھی۔

ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے کیس پر سماعت کی، وکیل محسن عباس کا کہنا تھا کہ تفتیشی رپورٹ کے مطابق محسن عباس پر لگائے گئے الزامات ثابت نہیں ہوئے، اسی بناء پر درخواست ضمانت واپس لی ہے۔

Advertisement

 اس سلسلے میں ادا کار محسن عبا س کا میڈیا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہنا تھا کہ میرے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہوا،امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کے الزامات پولیس تفتیش میں ثابت نہیں ہوئے، پولیس نے میرے خلاف کیس کی تفتیش اعلی سطح پر کی اور میرے کیس کو پو لیس نے انتہا ئی سنجیدگی سے دیکھا۔

محسن کا مزید کہنا تھا کہ بے گناہی کے بعد امید کرتا ہوں کہ شو بز انڈسٹری کے لوگ میرے لیے آواز بلند کریں گے۔

https://www.youtube.com/watch?v=geHTiEnk3W4

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version