Advertisement

محسن عباس کی نازش جہانگیر سے شادی کی خبریں سو شل میڈیا پروائرل

Nazish and Abbas

شو بز نس اور کر کٹ کے میدان سے تعلق رکھنے والی نا مو ر شخصیات کی شا دیو ں کاایک سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور اب ایک اور شو بز جوڑی شا دی کے بند ھن میں بند ھنے وا لی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق سو شل میڈیا پر اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر اور ماڈل نازش جہانگیر کی شادی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں ۔

 

حال ہی میں محسن عباس حیدر کی ایک مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر محسن عباس حیدر اور ماڈل نازش جہانگیر کی ایک ساتھ تصویر شیئر کی ، جس کے کیپشن میں مداح نے لکھا، ’بیسٹ کپل ،جس کے جوا ب میں ما ڈل نازش نے بھی کمنٹ کیا اورخاموشی توڑ ڈالی۔

Advertisement
نازش جہانگیر نے کمنٹ میں کہا کہ ’ جلد انشاء اللہ۔ ان کے اس کمنٹ کے بعد صارفین نے سو شل میڈیا پر مختلف منفی اور مثبت تبصرے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

تا ہم نا زش جہا نگیر نے اس پو سٹ اور کمنٹ سے اپنی اور محسن عبا س کی شا دی کا عندیہ تو دے ہی دیا ہے لیکن دو سری جا نب بعض صارف محسن عباس کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جبکہ کچھ ان دونوں کی جوڑی کو بہترین بھی قرار دے کر نیک تمنائو ں کا اظہا ر کر تے نظر آرہے ہیں۔

وا ضح رہے کہ محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انہوں نے اپنی پر تشدد زا تی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں ان کے شوہر کسی اور لڑکی میں دلچسپی لینے لگے تھے تاہم پتہ چلنے پر محسن نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ وہ حاملہ بھی تھیں۔
انہوں نے ماڈل نازش جہانگیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے محسن عباس کے ساتھ تعلقات ہیں۔
ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا کہ اگر فاطمہ کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہوتا تو وہ اسے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتیں جس طرح انہوں نے اپنے شوہر کے تشدد کے شواہد پوسٹ کیے تھے۔

Advertisement

 دوسری جا نب نازش جہانگیر نے سوشل میڈیا پریہ بھی کہا تھا کہ وہ اورمحسن عبا س صرف اچھے دوست ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version