ہالی ووڈ کی بلیک وڈو فوربز لسٹ میں پہلے نمبر پر

ہالی ووڈ کی بلیک وڈو نے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
جریدے فوربز کی سالانہ فہرست کے مطابق اوینجرز سیریز اوربلیک وڈو سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور ہالی ووڈ اداکارہ اسکارلٹ جانسن 56 ملین ڈالرز کماکر اس سال ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔
امریکی اداکارہ، ماڈل اور کامیڈین صوفیہ ورگارا 44.1 ملین ڈالرز کماکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جبکہ امریکی اداکارہ اور بزنس وومن ریسے ودر سپون نے رواں سال 35 ملین ڈالرز کمائے ہیں اورامیر ترین اداکاراؤں میں تیسرے نمبر پرشامل ہوگئی ہیں۔
آسٹریلین امریکی اداکارہ نکول کڈمین نے رواں سال 34 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔
جینیفر آنسٹن28 ملین ڈالرز کے ساتھ فہرست میں پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔
کیلی کوکو نے رواں سال 25 ملین ڈالرز کمائے ہیں اور ان کا چھٹا نمبر ہے۔
امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ ایلزبنتھ موزفہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 24 ملین ڈالر کمائے۔
آسٹریلین اداکارہ مارگٹ روبی نے فلم و اشتہارات کی مد میں رواں سال 23.5 ملین ڈالرز کمائے ہیں اور فہرست میں ان کا آٹھواں نمبر ہے۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی امریکن اداکارہ و پروڈیوسر شارلیز تھروننے رواں سال فلموں، اشتہارات، برانڈز کے ساتھ پارٹنر شپ اور ذاتی کاروبار سے 23 ملین ڈالرز کمائے ہیں۔
ہالی ووڈ کی نامور پروڈیوسر، ہدایت کار اور اداکارہ ایلن پومپیوکا شمار ٹی وی کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ فوربز کے مطابق انہوں نے رواں سال 22 ملین ڈالرز کی کمائی کی ہے اورٹاپ ٹین میں دسویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News