Advertisement

مائیکل جیکسن کی اکسٹھویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے

Micheal JAckson

کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کی اکسٹھویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ امریکی تاریخ کےکامیاب ترین موسیقارکافن چالیس سالوں تک مرکزنگاہ رہااوران کےگائےہوئےگانےمداحوں کےدلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔

 اپنےمنفردانداز سےپاپ موسیقی پر اَنمٹ نقوش چھوڑنے والے مائیکل جیکسن انتیس اگست انیس سو اٹھاون میں امریکی شہر گیری میں پیدا ہوئے اور پانچ سال کی عمر میں ہی میوزک کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

انہوں نے اپنے فنی کیریئرکا آغازانیس سوچونسٹھ میں اپنے بھائیوں کےپاپ گروپ جیکسن فائیو سے کیا۔ جن کا پہلا میوزک البم ’آئی وانٹ یو بیک‘ تھا۔ جس نے دنیا بھر میں ایسی دھوم مچائی کہ سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔

 مائیکل جیکسن نے اپنے پہلے سولو البم ’آف دی وال‘ کے ذریعے پاپ موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی۔ انیس سو بیاسی میں انکے ایک اورالبم ’تھرلر‘ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ ہر ایک کی زبان پر ان کا نام تھا جو دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا البم بھی قرار دیا گیا۔

مائیکل جیکسن کی آواز کے ساتھ ساتھ ان کے انوکھے ڈانس اسٹائلز نے بھی دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور مون واک نامی ڈانس اسٹائل مائیکل جیکسن کی شناخت بن گیا۔

Advertisement

 تھرلر، بیٹ اِٹ، بیڈ، ڈینجرس اور بلی جینز جیسے بلاک بسٹر میوزک البمز دینے والے مائیکل نے ایک حمد ’گو تھینکس ٹو اللہ‘ بھی ریکارڈ کرائی جس سے انکے اسلام قبول کرنے کی افواہوں نے جنم لیا۔

 کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن پچیس جون دو ہزارنوکوحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، پاپ موسیقی پر اپنے ناقابل فراموش کام کی بدولت مائیکل جیکسن مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ راج کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا سوناکشی سنہا کبھی سیاست میں آئیں گی؟
اداکارہ مایا خان رشتہ کلچر کیخلاف بول پڑیں!
سدھارتھ ملہوترا کا اپنی اہلیہ کیساتھ فلم کرنے کے متعلق اہم بیان
’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا جنون ایک اور نوجوان کی جان لے گیا
کرن جوہر کی فلم کی آفر ٹھکرانے پر انکیتا لوکھنڈے کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version