بھارتی انتہا پسند راحت فتح علی خان کے شوز منسوخ کروانے کےلئے سر گرم

بھارتی انتہا پسند اب عالمی شہرت یا فتہ پا کستانی گلو کار راحت فتح علی خان کے امریکا اور کینیڈا میں شوز منسوخ کرانے کے لیے سر گرم ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند ہندو عالمی شہرت یا فتہ پا کستانی گلو کار راحت فتح علی خان کے امریکا اور کینیڈا میں شوز منسوخ کرانے کے لیے ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ رہے ہیں اور ان کےبھارتی پرمووٹرز کو دھمکیاں دے رہے ہیں، انتہا پسندوں نے پروموٹرز کو دھمکی دی کہ پاکستانی گلوکار کو پرفارم کرنے دیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔
راحت فتح علی خان کو 4 سے 20 اکتوبر تک امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں پرفارم کرکے اپنی آواز کا جا دو جگا نا ہے اور ان کے پروموٹرز بھارتی کارل کالرا اور نرمل ڈھالی والی ہیں۔
راحت فتح علی خان کے پرو مو ٹرز پر شدید نو عیت کا دبا ئو ڈالنے کےلئے انھیں انتہا پسند ہندووں نے خط بھی ارسال کیا ہے ، جس میں واضح طو ر پر درج ہے کہ جب پاکستانی گلوکاروں اور اداکاروں پر پا بندی ہے تو پھر راحت فتح علی خان کے شوز بھی منسوخ کیے جا ئیں۔
بھارتی پروموٹرز نے ان دھمکیوں کو اہمیت نہ دیتے ہو ئے انتہا پسندوں کو دو ٹوک جواب دے دیا ہے کہ شوز تو ہوں گے چاہے کچھ بھی ہوجائے۔ وہ کسی دھمکی یا دباؤ میں ہر گز نہیں آئیں گے۔
راحت فتح علی خان پاکستانی گلوکار دنیا کے بہترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں، یہی وجہ ہے کہ بھارت کی فلم انڈسٹری پاکستانی گلوکاروں کے بغیر ادھوری ہے، استاد راحت فتح علی خان کے علاوہ شفقت امانت علی خان، عاطف اسلم اور علی ظفر وغیرہ بالی ووڈ نگری میں اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں اور اب حالیہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے بعد اب سب پر پا لی ووڈ میں پا بندی لگا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News