پریانکاچوپڑا کی بڑی بڑی باتوں پر عائشہ ملک کا طنز

پاکستانی نژاد امریکی بلاگرعائشہ ملک نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ اور اقوام متحدہ میں خیر سگالی کی سفیر پریانکا چوپڑا کوتنقید کا نشانہ بنادیا۔
عائشہ ملک نےاپنے ٹویٹر ہینڈل پر پریانکا چوپڑا کی تقریب سے خطاب کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے اور لڑکیوں کو تعلیم دینے کی اہمیت پر بیان دیا۔
جس پر اپنے رد عمل میں عائشہ ملک نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں آپ سے مکمل اتفاق کرتی ہوں۔اب ان کو مائیک چھینے بغیر اپنی بات کہنے کا موقع دیا جائے۔‘
I totally agree with you. Now let them speak truth to power without snatching the mic away from them. https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2019/09/316269/amp/
Advertisement— Ayesha Malik (@Spishaa) September 3, 2019
عائشہ ملک نے خواتین کے حقوق سے متعلق پریانکاچوپڑا کے بیان پر اپنا ٹویٹ گذشتہ ماہ امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے ایک ایونٹ کے رد عمل میں دیا ۔
کہ جب عائشہ ملک نے اداکارہ سے سوال کیا کہ انہوں نے رواں برس فروری میں ٹویٹ کے ذریعے بھارتی فوج کی حمایت کی اور مبینہ طور پر وہ دونوں ممالک میں نیوکلیئر جنگ کی خواہاں ہیں؟
پاکستانی نژاد خاتون نے اپنا سوال جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کو کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ’یونیسیف‘ کی سفیر برائے خیر سگالی ہیں، انہیں جنگ کی باتیں شبہ نہیں دیتیں اور پھر پاکستان میں ان کے لاکھوں مداح ہیں، جو ان کی دونوں ممالک میں جنگ کی خواہش کی بات سے ناراض ہوئے ہیں۔
AdvertisementPriyanka Chopra tweeted during a time when we were this 👌🏽 close to sending nukes to one another. Instead of advocating for peace she tweeted in support of the Indian army pic.twitter.com/LhbMkOW59v
— Ayesha Malik (@Spishaa) August 11, 2019
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عائشہ ملک کا سوال ختم ہی نہیں ہوا تھا کہ تقریب کے منتظمین میں شامل ایک اہلکار ان سے مائیک چھین لیتے ہیں اور اسی دوان پریانکا چوپڑا پاکستانی نژاد خاتون کو جھاڑ پلا دیتی ہیں۔
فروری میں انڈیا اور پاکستان جنگ کے دہانے پر پہنچ چکے تھے تو پریانکا چوپڑاایک ٹویٹ پر کشیدگی کے اس ماحول میں انڈین فوج کی حمایت کرتی دکھائی دیں تھیں۔انڈین آرمڈ فورسز کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے انھوں نے ٹویٹ کیا تھا ‘جے ہنذ’۔ اس پر انھیں دنیا بھر سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
AdvertisementJai Hind #IndianArmedForces 🇮🇳 🙏🏽
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 26, 2019
تاہم عائشہ ملک کے حالیہ ٹویٹ کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پذیرائی مل رہی ہے اور صارفین ان کے ٹویٹ کی حمیات میں پریانکا کے خلاف مختلف تبصرے بھی پیش کر رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News