Advertisement

ایمی ایوارڈز: گیم آف تھرونز بہترین ڈرامہ سیریز قرار

Emmys 2019

شہر آفاق ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے 2019 کے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

سیریز کا آخری سیزن شائیقن کوگذشتہ 7 سلسلوں کے مقابلے میں زیادہ متاثر کرنے میں ناکام رہا تھا۔ تاہم گیم آف تھرونز نے تنقید کے باوجود بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ جیتا ہے۔

فینٹیسی سیریز جو اس سے قبل لگاتار آٹھ مرتبہ ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہو چکی ہے جن میں سے تین مرتبہ اس نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔

گیم آف تھرونز کی تیسری قسط ’’ دی لانگ نائٹ ‘‘ ڈرامہ سیریز کی تاریخ کی سب سے زیادہ دیکھے جانے والی قسط تصور کی جاتی ہے تاہم یہ شائقین کو زیادہ متاثر کرنے میں ناکام رہی اور سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر دنیا بھر سے 10 لاکھ سے زائد مداحوں نے اس قسط کو دوبارہ بنانے کے لئے آن لائن درخواستیں دائر کی۔

گیم آف تھرونز بنیادی طور پر مصنف جارج آر آر مارٹن کے ’اے سانگ آف آئس اینڈ فائر‘ نامی ناول پر مبنی کہانی ہے۔ لیکن ٹیلی ویژن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں بھی کی گئیں۔

Advertisement

گیم آف تھرونز کا شمار مقبول ترین ڈرامہ سیریز میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں۔

اس ڈرامے نے اب تک 47 ایمی ایوارڈز جیتے ہیں جو کسی بھی ڈرامے کی جانب سے جیتے جانے والے سب سے زیادہ ایوارڈز ہیں۔

گیم آف تھرونز کا آٹھواں اور آخری سیزن 19 مئی کو اپنے اختتام کو پہنچا جس میں چھ قسطیں نشر کی گئیں۔

فلی بیگ کو بہترین کامیڈی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔

بلی پورٹر بہترین اداکار جبکہ جوڈی کومر نے بہترین اداکارہ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version