Advertisement

مسعود رانا کی آواز آج بھی دلوں کے تار چھیڑ دیتی ہے

Masood Rana Death Anniversary

وراسٹائل اور تین دہائیوں تک فلمی دنیا پراراج کرنے والے گلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے لیکن ان کی آواز کا سحر آج بھی برقرار ہے۔

مسعود رانا 9جون 1938 کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔

 گلو کاری کا آغاز 1955ء میں کیا۔ ان کا پہلا فلمی گانا1962میں فلم ”انقلاب “کے لئے ریکارڈ کیا گیا لیکن انہیں اصل شہرت فلم ” بنجا رن “ کے گانوں سے ملی ۔

ان کی آواز ہندوستان کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی آواز سے ملتی جلتی تھی اسی لئے انہیں ’پاکستان کے محمد رفیع‘ کہا جاتا تھا۔

 مسعود رانا کو  فلم ڈاچی ‘ کے گيت نے  شہرت کي بلنديوں پر پہنچا ديا ۔مسعود رانا نے اردو اور پنجابی  فلموں کے لئے 700 سے زائد گيت گائے ۔منفرد لہجے کے حامل اس گلوکار نے مشکل طرز کے گانے بھی ریکارڈ کرائے۔

Advertisement

مسعود رانا نے سینکڑوں انتہائی خوبصورت اور دل کے تار چھیڑ دینے والے سدا بہار نغمے گائے لیکن ان کے بہترین فلمی اردو گانوں میں ’تم ہی ہو محبوب میرے ،میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں (فلم آئینہ ) ، ’کیا کہوں اے دنیا والو کیا ہوں میں، ( ہم راہی) ، ’کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے ،یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے،(بدنام)، ’تیری یاد آ گئی غم خوشی میں ڈھل گئے ‘(چاند اور چاندنی)، ’جھوم اے دل وہ مرا جان بہار آئے گا،(دل میرادھڑکن تیری) ، ’ مرا خیال ہو تم میری آرزو تم ہو‘( نازنین)، شامل ہیں۔

دنیائے موسیقی کا یہ روشن ستارہ چار اکتوبر 1995 کو غروب ہو گیا لیکن ان کی یادوں کے چراغ  شائقین موسیقی کے دلوں میں ہمیشہ روشن رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version