Advertisement

ہالی ووڈ میگا اسٹار آرنلڈ نے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا

Arnold Schwarzenegger not visiting India

بھارتی  میڈیا،جھوٹ کا پلندہ،ہا لی  ووڈ کے میگا اسٹار آرنلڈ شوازینگر نے بھارتی میڈیا   کو جھوٹا قرار دے کر اپنے دورہ   ہندوستان کی خبروں  کی تردید کردی ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بھارتی میڈیا پر  ہالی ووڈ کے سپرسٹار آرنلڈ شوازینگر کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ اگلے ماہ بھارت کا دورہ کریں گےاور دوران بھارتی ریاست ماہراشٹرا میں ہونے والے ایک فٹنس مقابلے میں شریک بھی ہوں گے۔

تاہم آرنلڈ شوازینگر نے اپنے تازہ بیان میں بھارتی میڈیا کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے دورے کے حوالے سے تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا کہ انڈین میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اس سال بھارت نہیں آرہا ہوں ۔یہ جھوٹی خبر ہے۔ میرے پاس بھارت آنے کا وقت ہی نہیں ہے۔‘

یاد رہے کہ آرنلڈ ایک بار پھر بڑے پردے  پر دشمنوں کے خلاف اپنا زور بازو آزماتے نظر آئیں گے۔ ان کی فلم ٹرمنیٹر  سیریز  کا چھٹا حصہ ٹرمینیٹرڈارک فیٹ یکم نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔

Advertisement

ٹم ملر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہ  گر ہورہے ہیں۔

فلم کے دیگر اداکاروں میں یکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونااورنٹالی ریس سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version