حمزہ علی عباسی کے ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

کہتے ہیں کہ دنیا میں ایک شکل کے سات لوگ موجود ہیں یہ کتنا سچ ہے اور کتنا قیاس، اس کا فیصلہ کرنا تھوڑا مشکل ہے لیکن فلمی دنیا میں اکثر ہم شکل افراد کا چرچا رہا ہے۔
بات کی جائے نامورپاکستانی اداکارو میزبان حمزہ علی عباسی کی تو ان کے ہم شکل نے تو سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔
میانوالی سے تعلق رکھنے والے یاسرعمار نامی شخص کی حمزہ علی عباسی سے حیرت انگیزمشابہت نے لوگوں حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ یاسر عمار کی نہ صرف شکل حمزہ علی عباسی سے ملتی ہے بلکہ ان کی آواز اوران کے بات کرنے کا انداز بھی بالکل حمزہ علی عباسی جیسا ہے۔
یاسرعمار نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ بالکل حمزہ علی عباسی کی کاپی نظر آرہے ہیں۔
یاسر عمار خود بھی ایک ماڈل ہیں۔ اور وہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

