Advertisement

گلوکارہ سلینا گومیز کو اونچی ہیل پہننا مہنگا پڑگیا

Selena Gomez

امریکا کی معروف گلوکارہ سلینا گومیز اپنے نئے گانوں کے پروموشن ایونٹ سے واپسی کے دوران  اونچی ہیل کے باعث چلتے چلتے اچانک لڑکھڑا گئیں،اور گرتے گرتے بچ گئیں اور گلوکارہ نے کمال مہارت سے خود کو سنبھال لیا۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

شوبز شخصیات جہاں کہیں بھی جاتے ہیں کیمرے ان کا پیچھا کرتے دکھائی دیتے ہیں، ان کیمروں کے ذریعے ایک ایک لمحے کو کیپچر کرلیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان شخصیات کو اپنے قدم بھی پھونک پھونک کر رکھنے پڑتے ہیں۔

آپ نے اکثر اداکاراؤں اور ماڈلز کی ریمپ پر واک کرتے ہوئے گرتے دیکھا ہوگا، ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوجاتی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین انہیں دیکھ کر خوب محظوظ ہوتے ہیں۔

کچھ ایسا ہی واقعہ امریکی گلوکارہ سلینا گومیز کے ساتھ پیش آیا ۔وہ اپنے نئے گانوں ’لوز یو لو می‘ اور ’لک ایٹ  ہر ناؤ‘ کے پروموش ایونٹ کے لئے نیو یارک میں موجود تھیں۔

Advertisement

ایونٹ سے واپسی پر سلینا گومیز انتہائی پر سکون انداز میں چلتی دکھائی دیتی ہیں کہ اچانک ان کا پیر پھسلتا ہے اور وہ لڑکھڑا جاتی ہیں۔ ایک لمحے کے لئے ایسا لگتا ہے کہ جیسے وہ گر ہی جائیں گی تاہم وہ اپنا توازن انتہائی خوبصورتی سے برقرار رکھتی ہیں اور خود کو گرنے سے بچانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

سلینا گومیز کے گرنے لے لمحات کیمرے میں قید کرلئے گئے  اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین خوب دلچسپ تبصرے دے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version