سعودی شائقین عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کی پرفارمنس کے منتظر

پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم سعودی دارالحکومت ریاض میں جاری تفریحی میلے میں سروں کی شاندار محفل سجائیں گے۔
سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سعودی عرب میں موجود عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے فینز کو یہ خوشخبری سنائی کہ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو دونوں گلوکار تفریحی میلے ریاض سیزن میں سروں کی شاندار محفل سجائیں گے۔
انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں راحت فتح علی اور عاطف اسلم کی پرفارمنس کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی و بھارتی افراد دونوں گلوکاروں کے منتظر رہیں گے۔
https://twitter.com/Turki_alalshikh/status/1185671874099007488
میلے میں پاکستان کے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں کی جانب سے پرفارمنس کیے جانے سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے فنکار بھی پرفارمنس کریں گے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت رواں ماہ 11 اکتوبر سے ’ریاض سیزن‘ نامی ثقافتی، میوزیکل و تفریحی میلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب تک ریاض سیزن میں مشرق وسطیٰ کے متعدد فنکار پرفارمنس کر چکے ہیں اور کئی معروف فنکار رواں برس 15 دسمبر تک اسی میلے میں پرفارم کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

