Advertisement

فضل الرحمان اقتدار میں حصہ چاہتے ہیں اور کچھ نہیں،حمزہ علی عبا سی

abbasi and fazlu

معروف پا کستانی اداکار حمزہ علی عباسی بھی جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف دھرنے(آزادی مارچ) کے خلاف میدان میں آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے ایک پیغام میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف دھرنے پر تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صرف اقتدار میں حصہ چاہتے ہیں اور کچھ نہیں۔۔۔

Advertisement

حمزہ علی عبا سی نے اپنی ٹو ئٹ میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ فضل الرحمان ناموس رسالت ﷺ اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگ اُن کی باتوں کو سن کر اشتعال میں آجائیں۔ آخر کیوں ؟۔

اداکار کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان اقتدار میں سے حصہ چاہتے ہیں اس کے باوجود جانتے بوجھتے ہوئے بھی لوگوں کو گمراہ کرنا اللہ پاک کے نزدیک بہت بڑا گناہ ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اللہ پاک ایسے لوگوں کو ضرور بے نقاب کرتا ہے جو لوگوں کو طاقت اور پیسے کے دم پر بے وقوف بناتے ہیں، کیا منظر ہے کہ پی پی پی، (ن) لیگ، فوج اور عمران خان سے خائف لوگ جو خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں اور فضل الرحمان کی ریلی کی تائید کررہے ہیں تاکہ اپنا مستقبل بچاسکیں یا احتساب سے تھوڑی فرصت پاسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version