نوجوان تھائی حسینہ دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار
مس انٹرنیشنل 2019 کا تاج تھائی حسینہ نے اپنے سر سجا لیا
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں سجے مس انٹرنیشنل کے میلے میں پہلی بار مس انٹرنیشنل کا تاج ایک تھائی حسینہ کے سر سج گیا۔ ایونٹ میںدنیا بھر سے 82 حسیناؤں نے اپنے حسن کے جلوے دکھاے لیکن 25سالہ فارماسسٹ سریتھورن بنٹ مس انٹرنیشنل بننے والی پہلی تھائی حسینہ بن گئیں۔ دوسرے نمبر پر میکسیکو جبکہ تیسرے نمبر پر یوگنڈا کی حسینہ آئیں۔
سریتھون بنٹ نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ “مجھے بالکل بھی امید نہیں تھی کہ مقابلے میں یہاں تک پہنچ سکوں گی، آج میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ اپنی محنت سے یہاں تک پہنچی اور اعزاز اپنے نام کیا”۔
انہوں نے مس انٹرنیشنل کا اعزازاپنی قوم اور ٹیم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے امید ہے میری طرح تمام خواتین میدان میں آکر اپنے خواب کو پورا کریں گی‘۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سریتھون بنٹ نے موہیڈول یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی اور وہ ابھی میڈیسن بنانے والی کمپنی میں بطور فارمسٹ کام کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News