Advertisement

مشن پروازکےبعد،میری اگلی منزل خلاکاسفرہے،فخرعالم

fakhar e alam

مشن پروازکو ایک سال مکمل ہونےکےبعدپاکستانی گلوکار،اداکارومیزبان فخرعالم نےخلامیں پاکستانی  پرچم لہرانےکاعزم کیاہے۔

 تفصیلات کےمطابق 23 دنوں میں پوری دنیاکاکامیابی کےساتھ چکرلگانےوالےپاکستانی گلوکارواداکار فخرِ عالم نےاب خلا میں پاکستانی پرچم لہرانےکاعزم کیاہے،جبکہ دنیاکےتاریخی سفرکوایک سال مکمل ہونے کےموقع پرگلوکارواداکارفخرِعالم نے انسٹاگرام پرویڈیو شئیرکرتےہوئے دستاویزی فلم ’’مشن پرواز‘ریلیزکرنےکااعلان بھی کیاہے۔

فخرِعالم نےمشن پروازکاایک سال مکمل ہونےکےموقع پرٹوئٹرپر پیغام بھی شیئرکرتےہوئےکہاکہ ’میں پاکستان کی تاریخ کےاس فخریہ لمحےکوآپ سب کےساتھ شیئرکرتاہوں‘۔ان کامزیدکہناتھاکہ مجھے امید ہے کہ آپ سب لوگوں کومجھ پر فخرہوگا۔

فخرِعالم کی دستاویزی فلم ‘مشن پرواز’ میں 23 دن کے رکاوٹوں سے بھرے سفرکی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو 10 اکتوبرکی صبح 7 بجےامریکی ریاست فلوریڈا کےشہرواٹرزسےشروع ہواتھا۔

مشن پرواز‘ کوایک سال مکمل ہونےکےموقع پرفخرعالم کاکہناہےکہ میں ہمیشہ پاکستانی ہونےپرفخر کرتا ہوں اورہمیشہ ایسے کام کرتاہوں جوکہ میرےملک کےلیےباعث فخربنے،’مشن پرواز‘ ایک ایساسفرتھا جسے بہت ہی کم لوگ انجام دیتےہیں۔

ان کامزیدکہناتھا کہ میں چاہتا ہوں اس طرح کے کارنامے پاکستان سے اور بھی لوگ انجام دیں، پاکستانیوں میں بےحدٹیلینٹ اور صلاحیت ہے، میری اگلی منزل خلا کا سفر کرنا ہے، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان کا جھنڈا بھی خلا میں لہرائے، مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

Advertisement

یہ دستاویزی فلم ’مشن پرواز‘ ایک پاکستانی کےغیرمعمولی تاریخی کارنامےکےجشن کےطورپرپاکستان کےسرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پرنشرکی جائےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version