می ٹومہم میں نامزدپروڈیوسرکی ’’ریپ ‘‘کیسز خارج کی درخواست مسترد

نیویارک کی فیڈرل کورٹ نے ہولی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کی اپنے خلاف ’ریپ‘ الزامات کے کیسز کو خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق پروڈیوسرہاروی وائنسٹن نےنیویارک کےعلاقےمنہٹن میں موجود فیڈرل کورٹ میں اپنےخلاف دائرکیےگئے 2 ’ریپ‘ کیسزکوخارج کرنےسےمتعلق درخواست دائرکی تھی۔
فلم پروڈیوسرنےدعویٰ کیا تھاکہ ان کے خلاف دائر کیےگئےمذکورہ 2 ’ریپ‘ کیسز کے حوالے سے انہیں پہلے سے آگاہی نہیں دی گئی تھی اور نہ ہی اب تک ان پر ’ریپ‘ الزامات لگانے والی خواتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت سرکاری وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ہاروی وائنسٹن پر مذکورہ دونوں کیسز میں الزامات لگانے والی خواتین کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس لیے ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے کیسز کو خارج نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے فلم پروڈیوسرکےخلاف ’ریپ‘ الزامات کےکیسز خارج کرنےکی درخواست مستردکرتےہوئے سماعت کوملتوی کردیا۔
دونوں کیسز کےمطابق ہاروی وائنسٹن نے 2006 اور 2013 میں اداکارہ انابیلاسکورا سمیت 2 خواتین کے ساتھ ریپ کیا۔
واضح رہےکہ ہاروی وائنسٹن پرنیویارک اورلاس اینجلس سمیت دیگرشہروں کی عدالتوں میں ریپ اور جنسی ہراسانی کے متعدد کیسز زیر سماعت ہیں اور ان پر کم سے کم 100 خواتین نے ہراسانی اور ریپ کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

