مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات نے کم وقت میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا یا ہے۔
ان کے کئی مداح یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سریلی آواز کی مالکن بھی ہیں لیکن کچھ لوگ اب بھی مہوش حیات کے اس ٹیلنٹ سے ناواقف ہیں۔
جی ہاں ، مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں مہوش حیات ایک اسٹوڈیو میں موجود ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ اس دوران ایک انگریزی گانے پر پرفارم کررہی ہیں۔
مہوش حیات نے اس جیمنگ کے دوران انگریزی گانے ’کلنگ می سوفٹلی‘ گایا جو کہ 1996 میں سامنے آیا تھا۔
اس گانے کو اصل میں امریکی ہپ ہاپ گروپ فیوجیز نے گایا تھا۔
مہوش حیات کے مطابق یہ ان کا پسندیدہ گانا ہے اور وہ بےحد خوش ہیں کہ انہیں اس گانے پر پرفارم کرنے کا موقع ملا، اداکارہ کے اس گانے کو سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مہوش حیات نے گلوکاری کے جوہر دکھائے ہوں۔
وہ گلوکار شیراز اوپل کے ساتھ پرفارم کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News