’دوٹکے کی عورت‘ سوشل میڈیاپرمشہورڈائیلاگ بن گیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور ترین نام ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اورعائزہ خان کی دل کوچھوجانےوالی اداکاری میں بننے والا ڈرامہ ’میرےپاس تم ہو‘ اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کےبہترین سیریل کے طور پرسامنے آیا ہے۔
ایک جانب ڈرامےکی کہانی اور بہترین اداکاری نےلوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہیں تو دوسری طرف ڈرامے کے کرداروں پربھی کئی سوال اٹھ گئے۔
ڈرامے کی ہفتے کےروزنشر ہونے والی تازہ قسط میں اداکار ہمایوں سعید جو کہ دانش کاکردار نبھارہے ہیں کی جانب سے بولے گئے ایک مکالمے’دو ٹکے کی عورت‘ نےسوشل میڈیاپرطوفان پرپا کردیا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےڈرامے کے رائٹرخلیل الرحمان نامناسب الفاظ کےاستعمال پرپہلے ہی تنقید کی زد میں تھے، ایک مرتبہ پھرسوشل میڈیاصارفین کے عتاب کا نشانہ بن گئےجبکہ اداکار ہمایوں سعید کی ڈائیلاگ ’دو ٹکے کی عورت‘ کی ادائیگی دیکھنے والوں کے دل میں گھر کر گئی۔
سرچ انجن گوگل پر’دو ٹکے کی عورت‘ لکھاجائے توسوشل میڈیاویب سائٹس پر موجود ویڈیوز، میمز،پوسٹس اورڈرامے سے متعلق جائزے بھی سرچ میں نظرآئیں گے۔
ناظرین کی جانب سےمشہور ہونے والےمکالمےکودھوکا دینے والےساتھی کےساتھ کیے جانے والا مناسب رویہ کے طور پر بھی دیکھا جارہاہے جبکہ سوشل میڈیاپرمزاح کاسامان بھی بنا ہواہے۔
سوشل میڈیا صارفین نےمشہور ڈائیلاگ پرمزاح کرتے ہوئے کچھ اس طرح کے ردعمل کااظہار کیاہے۔
https://twitter.com/tweets_fiza/status/1190937123886686208
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News