بابری مسجدکی تعمیرنو،بھارتی مسلمان اداکارمخالف کیوں؟

بالی وڈ کےدبنگ اداکارسلمان خان کےوالد فلمسازومصنف سلیم خان اور فلمی گیتوں کےخالق اور لکھاری جاوید اختر نےبابری مسجدکےبدلےکسی اورجگہ دوسری مسجدکی تعمیرکےلیےدی جانے والی 5 ایکڑ زمین پرمسجدبنانےکےبجائےاسکول یاخیراتی اسپتال بنانےکامطالبہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق سلمان خان کےوالداورمعروف فلم سازاورڈائیلاگ لکھاری سلیم خان نےایودھیا کیس کے فیصلےپرتبصرہ کرتےہوئےکہاکہ مسجد کےلیےدی جانےوالی جگہ پراسکول بناناچاہیے،اس وقت ہمیں مسجدسےزیادہ اچھےاسکولوں کی ضرورت ہے۔
سلیم خان نے اپنے بیان میں کہاکہ پیغمبرآخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےہمیں دواہم تعلیمات دی ہیں، محبت سےپیش آنااوردرگزرکرنا۔ اب ایودھیا کامسئلہ ہمیشہ کےلیےحل ہوگیا۔ مسلمان ان دو انمول موتیوں پرعمل کریں۔
دوسری جانب شاعراورکئی کامیاب فلموں کےمصنف جاوید اخترنےبھی ایودھیاکیس کےفیصلےپرسما جی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرتبصرہ کرتے ہوئےکہاکہ مسجد کےلیےدی جانےوالی زمین پراسپتال بنانا چاہیےکیوں کہ مساجد بڑی تعدادمیں موجودہیں لیکن اچھےاسپتالوں کی کمی ہے۔
AdvertisementIt would be really nice if those who get the 5 acres as compensation decide to make a big charitable hospital on that land sponsored and supported by the people all the communities .
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) November 10, 2019
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کافیصلہ سناتےہوئےمسجد کی زمین ہندوؤں کےحوالےکرنےکاحکم دیتےہوئےمرکزی حکومت کورام مندرتعمیرکرنےکاحکم دیا تھا ۔ جبکہ مسلمانوں کوایودھیامیں ہی کسی اورجگہ مسجد کی تعمیرکے لیے 5 ایکڑ زمیں دینے کاحکم بھی دیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News