Advertisement

آغاعلی نےخواتین کوکیاکہہ دیا؟

آغا

پاکستان اداکارآغا علی گلوکارہ رابی پیرزادہ اورماڈل ثمرہ چوہدری کی ذاتی تصاویر اورویڈیوز سے متعلق اسکینڈل پر بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق آغاعلی نے سوشل میڈیا پر خواتین کوخاص پیغام دیتے ہوئےکہاہے کہ وہ اپنی ذاتی تصاویر کسی سے بھی شئیر نہ کریں۔

حال ہی میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے کچھ دنوں بعد ہی ایک پاکستانی ماڈل کی بھی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نےسوشل میڈیاپرطوفان برپاکردیاہے۔

حالیہ صورتحال کے بعد اداکارآغا علی بھی میدان میں آگئے اور خواتین کے تحفظ پربات کرتے ہوئےانہیں نصیحت بھی کر ڈالی۔

آغاعلی نےمعروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’آپ سب کو خدا کا واسطہ ہے کہ چاہے کوئی بھی ہو، آپ کا شوہر ہی کیوں نہ ہو، اپنی ذاتی تصاویر کبھی بھی کسی کو نہیں بھیجیں۔‘

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’تصاویر اورویڈیوشئیرنگ محض ایک بے وقوفی ہے، اور اگر آپ کا شوہر بھی آپ سے ایسی تصاویر مانگنے کی خواہش کرے تو اسے سمجھائیں کہ یہ غیر محفوظ ہے‘۔

آغاعلی نےساتھ ہی ہیش ٹیگ پلیزکابھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیاپر شدیدتنقید کاسامناہے۔ رابی پیرزادہ کی جانب سےایف آئی اے سائبر کرائم سے بھی کارروائی کی درخواست کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کا اعلان بھی کیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version