ایمن اورمنال ، آپ کے لئے کیا لارہی ہیں خاص؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بہنوں کی جوڑی،اداکارہ ایمن اور منال خان نے اپنا فیشن برانڈ متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستانی شوبز شخصیات اداکاری کے ساتھ ساتھ بزنس کو بھی بڑی کامیابی کے ساتھ چلا رہی ہیں، متعدد اداکاروں نے یو ٹیوب چینل بنائے ہوئے ہیں اور کئی مختلف قسم کے کاروبار میں مصروف ہیں۔
اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایمن اور منال خان نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کروانے کا اعلان کیا جس کا نام ’اے اینڈ ایم کلوزٹ ‘رکھا گیا ہے۔
برانڈ کی زیادہ تفصیلات تو اب تک سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ایمن خان نےاپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر برانڈ کا لوگو کے طور پرشئیر کیا ہے جس میں اے اور ایم کے ساتھ ایک گلاب کا پھول بھی پیش کیا گیا ہے۔
اپنی پوسٹ میں ایمن خان نے کہا کہ’ اے اینڈ ایم کلوزٹ ‘ایک ایسا برانڈ ہے جو خواتین کی کپڑوں کے لحاظ سے تمام تر ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اعلیٰ اور معیاری کوالٹی کو یقینی بناتے ہوئے قیمتیں انتہائی مناسب ہوں گی تاکہ برانڈ کی کلیکشن تک ہر طبقے کی خاتون کو رسائی حاصل ہو۔
انسٹا گرام پر اے اینڈ ایم برانڈ کا علیحدہ سے پروفائل پیج بھی بنایا گیا ہےجس میں فی الحال دونوں بہنوں کی چند تصاویر موجود ہیں۔
اے اینڈ ایم کلوزٹ کی جلد لانچنگ کےاعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ایمن اور منال کے مداحوں نے برانڈ کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ساتھ ہی ،خاص طور پر خاتون صارفین کلیکشن کے لئے بے تاب نظر آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News