Advertisement

اسکاٹس چائلڈاسٹارکی پراسرار موت

اسکاٹ لینڈ

اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والےچائلڈ اسٹار اوربیلے ڈانسر جیک برنس

14 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسکاٹ لینڈکےکم عمر ترین اداکاریکم دسمبر کوانتقال کرگئے تھے تاہم اہل خانہ نےاس خبر کو خفیہ رکھا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیک برنس اپنے کمرے میں تشویشناک حالت میں پائے گئے تھےاورجب انہیں اسپتال پہنچایاگیا تو ڈاکٹروں نےان کی موت کی تصدیق کی۔

جیک برنس نے ٹی وی سیریز ’ون آف یو ایس‘ اور ’ان پلین سائٹ‘ میں اپنی اداکاری کےجوہردکھائےجبکہ وہ 2012 میں الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی اکیڈمی کا حصہ بھی بنے جو کلاسیکل بیلے ڈانس کالج ہے۔ یہ اسکاٹ لینڈ میں گرین وک کے ہوم ٹاؤن میں واقع ہے۔

Advertisement

کےپوپ سنگرنےخودکشی کرلی

جیک برنس کی موت کی تصدیق الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی جانب سے 9 دسمبر کوسوشل میڈیاپر شیئر کی گئی تاہم اہلخانہ نے پراسرار موت پر بالکل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔

الائٹ اکیڈمی آف ڈانس کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں برنس کی موت پر گہرے رنج و غم کااظہار بھی کیاگیا۔

کم عمراداکارکی پُراسرار موت کی تاحال کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

کچھ عرصہ قبل جنوبی کورین دارالحکومت سیول میں گلوکارہ گوہارا اپنے گھرمیں مردہ حالت میں پائی گئیں۔ ان کی عمر 28 سال تھی۔

Advertisement

گوہاراپاپ گروپ کارا کی سابق ممبر تھی جس میں وہ 2008 میں شامل ہوئی تھیں۔

مبینہ طورپرخودکشی سے قبل انسٹاگرام پوسٹ میں گوہارا نےآخری پوسٹ شیئر کی جس میں فالوورز کو شب بخیر کہا ۔ کورین پولیس نے گوہارا کی موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کاکہناتھاکہ ممکن ہے گوہارا نے خودکشی کی ہو۔گلوکارہ نےاس سے پہلے مئی میں بھی خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہیں اور کافی روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہیں۔

گوہارانےاپنی موت سے ایک ہفتہ قبل دوبارہ اپنی شوبز کی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور ایک سیریز میں کارکردگی پیش کی تھی۔ گوہارا نے خودکشی کی کوشش سے اپنے پرستاروں کوپہنچنے والے دکھ اور صدمے پر ان سے معافی بھی مانگی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version