Advertisement

اکشےکمار’دیش سے نکل جاو! ‘ بھارتی بھڑک اٹھے

اکشے

خطروں کے کھلاڑی کہلائے جانے والے بالی ووڈاداکاراکشے کمار مشکل میں آگئے۔ اکشے کوجامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کی ویڈیو کو لائک کرنے پردوغلا قراردے دیاگیا۔

بھارت میں مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف مظاہروں کاسلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 6 افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔

اتوار کے روزنئی دلی کی جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھارتی پولیس نےگھس کر نہتے طلبہ پر وحشیانہ تشدد کرکے درندگی کی ایک نئی مثال قائم کردی۔

پرتشدد ویڈیو پرجہاں دنیا بھر سے مذمت کرتے ہوئے افسوس کااظہار کیاگیا وہیں بھارتی اداکار اکشے کمار نے ویڈیو کولائیک کردیا جس کے بعد وہ مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بن گئے تاہم مداحوں کی جانب سے شدید تنقید نے اداکار کومجبور کر دیا کہ وہ اسے واپس ’اَن لائک‘ کر دیں۔

اکشے کمارمسلمانوں کے خلاف متنازع بیان دینے یا مختلف سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث اکثرخبروں کی زینت بنتے ہیں۔

Advertisement

شہریت متنازع قانون،ممتابینرجی کی مسلمانوں کےحق میں ریلی

پرتشدد ویڈیوکو لائیک کرنے کےحوالے سے اکشے کمار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وضاحتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پروحشیانہ تشدد کرنے کی ویڈیوکو’لائیک‘ غلطی سے کیا تھا‘۔

انہوں نےصفائی دیتے ہوئےمزید لکھا کہ دراصل دوسری ٹوئٹس کودیکھتے ہوئےمجھ سے لائیک ہوگیا تھا تاہم تھوڑی ہی دیر بعد جب مجھے احساس ہوا توفوراً ہی اسے ’اَن لائک‘ کردیا تھا کیونکہ میں اس طرح کسی بھی تشددکے خلاف ہوں۔

Advertisement

اکشے کمارکے اس بیان کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر’بائیکاٹ کینیڈین کمار‘ ٹرینڈ کرنے لگا جب کہ صارفین نے اداکارکوخوب آڑے ہاتھوں لیا۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ ’ودیشیوں کا تو کام ہی دیش میں آگ لگانا ہوتا ہے شیم آن دس کنیڈین ‘۔

Advertisement

ایک اور ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’اس کنیڈین کابائیکاٹ کرنا چاہیئے۔ یہ بھارت کیلئے باعث شرم ہے،

Advertisement

ایک صارف نے شدید غصے کااظہار کرتےہوئے لکھا کہ ’نکل اس دیش سے‘۔

Advertisement

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ ’اکشے کمار کو شرم آنی چاہئیے کہ وہ تشدد کوفروغ دے رہے ہیں‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version