عامرلیاقت اور انکے انوکھے کپڑے!

عامر لیاقت وہ نام ہےجو کسی نہ کسی وجہ سے ہمیشہ تنازعات کی زد میں ہوتے ہیں۔ پاکستان کے نامور ٹیلی وژن کے میزبان اپنے جملوں، انداز اور لباس کے چناو کے باعث بھی اکثرخبروں میں رہتے ہیں۔
عامر لیاقت وہ انسان ہیں جوہر جگہ اپنا نام بنانے میں کامیاب رہتے ہیں چاہے وہ شوبز ہو، سیاست ہویا انکا سوشل میڈیاپر جاری کوئی بیان ہو، وہ سب کوپیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔
عامرلیاقت پانے منفرد انداز سے ہمیشہ سب پر بھاری رہتے ہیں۔ ان کی عجیب و غریب فیشن چوائس کے باعث ’فیسن ڈیزاسٹر‘ کہاجائے تویہ غلط نہ ہوگا۔
فیشن کی بات کی جائے توعامر لیاقت کے دلچسپ فیشن کاکوئی مدمقابل نہ ہوگا۔ ان کےمنفرد کلیکشن کی چند تصاویردیکھ کرباآسانی اندازہ لگایا جاسکتاہے۔
حال ہی میں سابق گیم شومیزبان کی جانب سےان کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی جس میں انہیں شاعری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ عامر لیاقت کی شاعری سننے کے بجائے صارفین کی جانب سے ان کے کپڑوں کے انوکھے اندازپرشدیدتنقید کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

