محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے

فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بو ل انٹر ٹیمنٹ کے مقبول شو خوش رہو پا کستان کے میزبا ن فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سوالوں کا جواب دیتے ہو ئے اپنی زندگی کے کئی را زوں سے پردہ اٹھایا۔
ماریہ واسطی آج تک فیصل قریشی کو نہیں بھولی
ذرائع کے مطابق فیصل قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کم عمری کا وقت کچھ خاص نہیں گزرا لیکن اب میں اپنی نو عمر اچھے انداز سے گزار رہا ہوں کیوں کہ اُس دوران والد برین ہیمرج کے باعث تین ماہ تک اسپتال میں داخل تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا۔
خوش رہو پا کستان کے ہوسٹ کا کہنا ہے کہ والد کی بیماری کی وجہ سے سب کچھ بک گیا تھا جس کے بعد کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس دوران میں تنہا جدو جہد کر رہا تھا۔
فیصل قریشی نے بتا یا کہ اس تمام عرصے کے دوران میں نے کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن فلموں کی ناکامی اور والد کے انتقال کی وجہ سے سنبھل نہیں پا رہا تھا، ان تمام صورتحال کا میں 8 سال تک سامنا کرتا رہا اور یہ 8 سال میری زندگی کے مشکل ترین سال تھے۔
بو ل انٹرٹیمنٹ اسٹار نے محبت سے متعلق سوال پر کہا کہ محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے اللہ کا شکر ہے اب دس سال سے میں خوش ہوں۔
فیصل قریشی نے مزید بتا یا کہ میرے سارے سیریلز ہیں جن میں لوگوں کے مسائل اور وہ باتیں شامل کروائیں جو لوگوں نے مجھ سے کی تھیں یا جو کہانیاں میں نے خود دیکھیں یا جن کے مسائل میں جانتا تھا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ورسٹائل اداکارہ فیصل قریشی نے خوش رہو پا کستان شو کے ساتھ بو ل ٹی وی جوائن کر تے ہوئے دھوم مچادی ہے۔
بول انٹرٹینمنٹ کا نیا گیم شو ’خوش رہو پاکستان‘ گزشتہ ماہ ٹویٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہوگا تھا جوکہ بول کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس حوالے سے شو کے ہوسٹ فیصل قریشی نے بھی اپنے مدا حوں کو بتا یا کہ’اس پروگرام میں بہت سے مزیدار گیمز ہوں گے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ وہ گیمز جو آج کل شوز میں پیش کیے جارہے ہیں ان سے کچھ مختلف پیش کریں، جب ناظرین شو دیکھیں گے تو انہیں اندازہ ہوگا کہ یہ کتنا الگ ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

