مہوش حیات کا پرویزمشرف سےاظہار ہمدردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کے موقف کی حمایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کے حالیہ ویڈیو بیان کے بعد مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرپرویز مشرف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک لمحے کیلئے سیاست کو ایک طرف رکھتے ہیں، یہ شخص ہمارا صدر تھا جس نے ہر مشکل وقت میں ہماری رہنمائی کی۔
Let’s put politics aside for one moment. This man was our President & guided us through some every difficult times. Like him or loathe him, he deserves the opportunity to be heard. At least we can grant him that dignity.After all does the law not say”Innocent till proven guilty”? pic.twitter.com/ys2Sbyph64
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) December 4, 2019
مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہم چاہے انہیں پسند کریں یا ان سے نفرت کریں مگر یہ اپنے دفاع میں بولنے کا حق رکھتے ہیں، کم از کم ہم انہیں یہ عزت تو دے سکتے ہیں۔
انھوں نےمزید کہا کہ کیا قانون جرم ثابت ہونے تک کسی بھی مجرم کو بے گناہ قرار نہیں دیتا۔
واضح رہے کہ مہوش حیات کے اس ٹوئٹ پر مداحوں نے اپنا اپنا رد عمل بھی دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News