Advertisement

شبانہ اعظمی مودی کے خلاف میدان میں آگئیں

شبانی اعظمی مو دی

معروف بھارتی بالی ووڈ  اداکارہ شبانہ اعظمی مودی سرکار کی جانب سے مسلم مخالف قانون بنانے کے خلاف کھل کر سامنے آگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شبانہ اعظمی نے سماجی تعلقات کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت بھر میں مودی سرکار کے متنازع مسلم مخالف قانون کے خلاف مظاہروں کی حمایت میں پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے ذاتی طور پر مظاہرے میں شامل نہیں ہوں لیکن میں مکمل طور پر حمایت کرتی ہوں۔

بالی ووڈ اسٹار بھی’متنازع بھارتی شہریت بل‘ کے خلاف سامنے آگئے

 شبانہ اعظمی نے بھارتیوں سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ بنا کسی افراتفری مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے اس مہم کو آگے بڑھائیں۔

ماضی کی مایہ ناز اداکارہ نے اپنے پیغام میں اپنے والد اور معروف شاعر کیفی اعظمی کا شعر بھی پڑھ کر کہا کہ آج کی رات بہت گرم ہوا چلتی ہے، آج کی رات نہ فٹ پاتھ پر نیند آئیگی،سب اٴْٹھوں، میں بھی اٴْٹھوں، کوئی کھڑکی اسی دیوار میں کھل جائیگی۔

Advertisement

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اپنی دوسری ویڈیو میں اپنے شوہر جاوید اختر کا شعر پڑھ کر کہا کہ ’جو مجھ کو زندہ جلا رہے ہیں کہ میری زنجیریں دھیرے دھیرے پگھل رہی ہیں، میں قتل تو ہو گیا تمہاری گلی میں لیکن میرے لہو سے تمھاری دیوار گل رہی ہے۔

ساتھ ہی  شبا نہ اعظمی نے مودی سرکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری آواز کو دبانے کے بجائے حکومت ہماری آواز کو سنے اور آج جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں میں اٴْن کے ساتھ ہوں۔

شبانہ اعظمی نے اپنی تیسرے ویڈیو میں بھی جاوید اختر کا شعر پڑھنے کے بعد تلخ لہجے میں کہا کہ میں مسلم مخالف قانون کے خلاف کھڑی ہوں ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ جواب دو۔

واضح رہے کہ متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرنے والی بھارتی شوبز شخصیات میں دیا مرزا، پرینتی چوپڑا اور سوناکشی سنہا سمیت دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے متنازع شہریت قانون کو ’بھارت کی جمہوریت کی موت‘ قرار دیا اور ٹوئٹ کیا کہ بھارت میں معصوم لوگوں کو اپنی آواز بلند کرنے پر مارا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون سازی کرنی چاہیے مگر دوسروں کی رائے کا بھی احترام کرنا چاہیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version