ڈرامے ارطغرل سے متاثر ہو کر میکسیکو جوڑے نے اسلام قبول کر لیا

ترکی میں نشرکیا جانے والا ڈرامے ارطغرل سے متاثر ہو کر میکسیکو جوڑے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ارطغرل ترکی کا تاریخی ڈرامہ ہے اس میں اسلام کے حقائق دکھائے ہیں اور ان اسلامی حقائق سے متاثر ہو کر ہی ایک غیر مسلم جوڑے نے اسلام قبول کر لیا۔
"قيامة أرطغرل" تشرح صدر زوجين مكسيكيين للإسلام
جاء ذلك خلال برنامج نظمته رابطة "المجتمع المسلم الأمريكي" في #لوس_أنجلوس، وشارك فيه الممثل التركي جلال آل، الذي جسد شخصية عبدالرحمن ألب، في #قيامة_أرطغرل.https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2019/12/899733/amp/— ANADOLU AGENCY (AR) (@aa_arabic) December 2, 2019
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو جوڑے نے ارطغرل میں عبدالرحمان ایلب کا کردار ادا کرنے والے اداکار جلال آل کی تقریر سن کر اسلامی تاریخ پڑھنے، ترکی کی ثقافت جاننے اور ڈرامہ ارطغرل کو دیکھنے کا موقع ملا اور اس دوران اللہ کی وحدانیت اور اس کے رسول کی حقانیت پر کامل یقین ہوگیا۔
مقامی رپورٹ کے مطابق اس جوڑے نے لس اینجلس میں مسلم امریکن سوسائٹی کے 22 ویں اجلاس میں اداکار جلال سے ملاقات بھی کی تھی۔
اداکار نے نومسلم جوڑے کو اسپین اور انگریزی زبان کے ترجمے والے قرآن شریف کا تحفہ دیا اور اس تحفہ سے انہیں بہت خوشی حاصل ہوئی۔
یہ ڈراما سلطنت عثمانیہ کے اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے والد تھےجن کا نام ارطغرل تھا۔
یہ ایک خانہ بدوش قبیلہ قائی کے سردار بھی تھے اور انہيں غازی ارطغرل کے نام سے بھی جانا جاتا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس ڈرامے کو قومی چینل پر نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

