شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں!

پاکستان شو بز کی خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری خفیہ شادی کی خبروں میں قطعاًکوئی حقیقت نہیں اور یہ صرف افواہیں ہیں، شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیلم منیر نے اپنی خفیہ شا دی کی خبروں کی تر دید کر تے ہوئے کہا کہ شادی کوئی چھپانے والی چیز نہیں اور جب بھی شادی کا فیصلہ کروں گی اس کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کروں گی ۔
ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ شادی ایک فریضہ ہے اور اس کو سب کے سامنے ادا کرنا چاہیے ۔
شوخ وچنچل اداکارہ نیل نے مزید کہا کہ میں پہلی لڑکی نہیں جس کے بارے میں اس طرح کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہوں بلکہ مجھ سے قبل بھی بے شمار اداکارائیں ایسی ہیں جن کی خبروں میں خفیہ شادیاں کرائی جا چکی ہیں ۔
محبت بہت مشکل چیزہے جومجھ سےنہیں ہوتی
انہوں نے کہا کہ میں جب بھی شادی کروں گی مجھے اس کو خفیہ رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ ڈنکے کی چوٹ پر اس کا اعلان کروں گی اور دوستوں کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
نیلم منیرنے کہا کہ بعض ایسے لوگ ہیں جو جب تک منفی اور بے بنیاد افواہیں نہ پھیلا لیں ان کے پیٹ میں مروڑ اٹھتے رہتے ہیں۔
#NEELAMMUNEER ♥️ pic.twitter.com/M6AkLsTilx
— NEELAM MUNEER (@NEELAMMUNEER1) December 13, 2019
واضح رہے کہ خوبرو اداکارہ نیلم 20مارچ 1992ء کو کراچی میں پیدا ئیں۔
بائیس سال کی چھوٹی سی عمر میں وہ متعدد ڈراموں، سیریلز ، سوپس اور، ٹیلی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
مولانافضل الرحمن کےبیان نےمیرادل توڑدیا،نیلم منیر
پھر مارننگ شوز میں ان کی موجودگی بھی شو کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی۔
نیلم نے نہایت کم عمری میں ماڈلنگ کے ذریعے سے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور پھرپی ٹی وی ہوم سے ڈرامہ سیریل ”تھوڑا سا آسمان“ کے ذریعے سے اداکاری کے میدان میں قدم جمائے ۔
Advertisement— NEELAM MUNEER (@NEELAMMUNEER1) December 13, 2019
اس کے بعد ناظرین نے انہیں” میری صبح کا ستارہ“ ”قید تنہائی“ ”اچھے کی لڑکی“آنکھ مچولی“ ”میں تم اور عمران ہاشمی“ ”شہرِ دل کے دروازے“”وفا بلوچ کی بے وفائی“” میری سہیلی میری ہمجولی“” دیا جلے“”کیوں ہے تو“ ”اوپر گوری کا مکان“ جیسے ڈراموں میں اداکاری کو حقیقت کے قالب میں ڈھالتے دیکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News