Advertisement

سنیتا مارشل نے کیا اپنے شو ہر سے متعلق اہم انکشاف

Sunita12

پاکستان کی نامور اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اداکار حسن احمد کو کئی سال قبل اغوا کرلیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے شو ہر حسن احمد کو جو اداکار بھی ہیں، 35 روز کے لیے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا اور جب وہ گھر واپس پہنچے تو ذہنی طور پر کافی متاثر ہوچکے تھے۔

اس واقعے کو یاد کرتے ہوئے سنیتا مارشل کی آنکھیں نم بھی ہو گئی تاہم انھوں نے کہا کہ بیٹے کی پہلی سالگرہ ہم نے 19 مارچ کو منائی اور 21 مارچ کی رات کسی نے حسن کو اغوا کرلیا، 35 دنوں تک حسن اغوا رہے، اغوا کاروں نے مجھ سے رابطہ کیا، تاوان کا انتظام کیا گیا، میں سی پی ایل سی سے بھی رابطے میں رہی، پہلے دن سے سب نے میری مدد کی، جب میرا دوست تاوان کی ادائیگی کے لیے گیا تو سی پی ایل سی والے اس کے ساتھ گئے تھے۔

Advertisement

ما ڈل نے بتا یا کہ وہ وقت اور رات بہت مشکل تھی، لیکن آخر کار تاوان دینے کے بعد حسن گھر واپس آئے لیکن ذہنی طور پر وہ بہت پریشان ہوچکے تھے۔

سنیتا ما رشل نے مزید بتا یا کہ حسن جب گھر کے باہر پہنچا تو اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ کیوں کہ اسے تو ایسا محسوس ہورہا تھا کہ اسے مار کر کس نالے میں پھینک دیا جائے گا۔

سنیتا مارشل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ شادی کے آغاز میں حسن کیریئر کے حوالے سے بھی خاصے پریشان رہے، اس وقت بھی انہوں نے ہر طرح سے اپنے شوہر کو سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ سنیتا مارشل نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا، 2007 میں انہوں نے ‘سہانا’ نامی ڈرامے کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا۔

سنیتا ‘میرا سائیں’، ‘قید تنہائی’ اور ‘کتنی گرہیں باقی ہیں’ جیسے ڈراموں میں کام کرکے اپنا لو ہا منوا چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version