Advertisement

اداکارہ یمنیٰ زیدی کا خداسےمحبت کاخوبصورت اظہار

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے محبت خدا پر اپنے مداحوں کو نظم سُنا دی۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو اللہ سے محبت پر نظم سُنا رہی ہیں۔

یمنیٰ زیدی نے محبتِ خدا پر نظم پڑھتے ہوئے مداحوں کے دل موہ لیے۔

کیا خوب تیری خُدائی ہے

محبت آپ نےسِکھا کے بھجوائی ہے

Advertisement

ہم اِس دُنیا میں دل لگائیں کیسے؟

دل پر پہلے سے تیری مہر لگ کر آئی ہے

کسی کو محبوب مِلا، صنم مِلا، دُنیا کی چاہتیں بھی

مجھے تو تُو ملا کیا رشک کروں

کیا قسمت میں نے پائی ہے

Advertisement

 

اداکارہ نےاپنی ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں ’محبتِ خدا‘ لکھا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل بھی یمنیٰ زیدی نےانسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے اللّہ پر ایمان اور یقین کو نظم کے ذریعے بیان کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لوگوں کو ایک چھوٹا سا پیغام بھی دیا تھا کہ ’ہمیشہ یہ یقین رکھیں کہ ہر کام ایک مقرر وقت پر ہوتا ہے اور ہمارا یہ یقین ہی اللہ پر ہمارے ایمان کو مضبوط بناتا ہے۔‘

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی اکثر اپنی شاعری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں جس کو اُن کے مداح بےحدسراہتے بھی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version