نورا فتیحی کوبھی بھارتیوں نے نہ چھوڑا

کنیڈین نژاد بالی ووڈ ڈانسر اور ’دلبر‘گانےسے مشہور ہونے والی نورا فتیحی کواداکار ورن دھوان کے ساتھ چرچ جانا مہنگا پڑگیا۔
خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے دنیا بھرمیں بدنام بھارتیوں نے اپنی سپراسٹارکے بھی ہوش اڑادیئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیلفی کی آڑ میں لوگوں کی بڑی تعدادنے نورا فتیحی کے گرد گھیرا ڈال لیا اور اس قدرہنگامہ کیا کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی تھی۔ مجمع میں کھڑے ایک شخص نےانہیں ہراساں بھی کیا اوران کا بازو پکڑ کرسیلفی بنانےکی کوشش بھی کی۔
اس موقع پرنہ صرف گارڈز اور ایک دو لوگوں نے انہیں دروازے سے باہر نکلنے میں مدد دی بلکہ خود اداکار ورن کو بھی ان کی ڈھال بن کرآگے آگے رہے اورانہیں بپھرے ہوئےلوگوں سے بچا کر محفوظ جگہ لے جانے کیلئے کوشش کرتے رہے۔
اس دوران انہوں نے نورا کو دلاسہ دیا اور آخر کار ہجوم سے باہر لے آنے میں کامیاب ہوگئے جہاں انہیں دو فوٹو گرافرز نے اپنی بائیک پیش کردی جس پر ان کا وہاں سے نکلنا ممکن ہوسکا۔
حریم شاہ دبئی میں ہراسانی کا شکاربن گئیں
بھارتیوں کے اس رویے کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیورٹ اسٹارز کے ساتھ سیلفی کی خواہش بری چیز نہیں ہے لیکن اپنے پسندیدہ اسٹار کی فزیکل اسپیس کا خاص خیال رکھنا چاہئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News