مایا علی شادی کا سن کر غصے میں آگئی

پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر اپنی شا دی کے بارے میں پو چھے گئے سوال پر بر ہم ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم طیفا ان ٹربل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے بارے میں ذاتی سوال پوچھنے پر مداح کی کلاس لے لی۔
ما یا علی نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ دلکش تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے نئے سال کا خیر مقدم کیا اور یہ پو سٹ مدا حوں کے ساتھ شئیر کی۔
یہ پو سٹ اپلوڈ کر نے کی دیر تھی کہ جہاں ایک طرف اس تصویر کوسوشل میڈیا پر مداحوں نے خوب پسند کیا وہیں ایک صارف نے اُن سے ذاتی نو عیت کا سوال پوچھا کہ کیا وہ ابھی بھی اداکارعثمان خالد بٹ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں ؟ کبھی انہیں ساتھ نہیں دیکھا۔
صارف کے اس سوال کے جواب میں مایا علی کی جانب سے اظہار برہمی کا اظہار کیاگیا۔
مایا علی نے لکھا کہ کیا آپ نے مجھ سے ، میر ی فیملی سے یا عثمان سے یا اُس کی فیملی سے اس چیز کا ذکر سنا ہے؟
Maya Ali slays in all white. Do you want to see her back on tv screens?@mayaali07 #MayaAli pic.twitter.com/MVQBFEUz39
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) October 28, 2019
مایا نے مزید لکھا کہ سوال کرنا آپ کا حق ہے لیکن برائے کرم کسی کے بارے میں بھی بیان دینے سے گریز کریں ۔
مایا علی کے اظہار بر ہمی اوت ردعمل کے بعد صارف کی جانب سے کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن کئی صارفین نے اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے ڈرامے ’اک نئی سنڈریلا‘ سے مقبول ہونے والی عثمان اور مایا کی جوڑی نے ڈرامے عون زارا سے مقبولیت حاصل کی اور ان کے بارے میں بہت سے لوگوں میں غلط فہمی پائی جاتی ہے لیکن دونوں صرف شوبز انڈسٹری کے ساتھی اور اچھے دوست ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News