Advertisement

مودی کو دیکھ کرعدنان سمیع اپنے بہادر والد کو ہی بھول گئے

 گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے ہندوستان کے اعلیٰ ترین ایوارڈ پدما شری کے لیے اپنے والد کے فوجی کردار سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی قومیت اختیار کرنے والے گلوکار و موسیقارعدنان سمیع خان نے اپنے والد اور پاکستان ایئرفورس  کے سابق پائلٹ ارشد سمیع کے کردار اور خدمات سے لاتعلقی کا اظہار بھارت میں خود پر کی جانے والی تنقید کے بعد کیا ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے حال ہی میں 26 جنوری کویوم جمہوریہ کے موقع پر اعلیٰ ترین ایوارڈ ’پدما شری‘ سے  118 ملکی و غیر ملکی شخصیات کو  نوازا ، جن افراد کودیا گیا ان میں عدنان سمیع خان بھی شامل تھے۔

عدنان سمیع کی تعریف کر نا اُشنا شاہ کو مہنگا پڑ گیا

Advertisement

بھارتی حکومت کی جانب سے عدنان سمیع  کو ایوارڈ دینے کے اعلان کے بعد ہی ان پر تنقید کی جانے لگی اور کئی لوگوں نے کہا کہ انہیں مودی سرکار کی چمچا گیری کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ کانگریس کے ترجمان ویرشیر گل نے عدنان سمیع کو پدما شری ایوارڈ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ بھی کہا کہ موسیقار کو چمچا گیری کرنے پر ایوارڈ دیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پدما شری ایوارڈ کے لیے ہونے والی تنقید کے بعد عدنان سمیع  نے برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ سے بات کرتے ہوئے اپنے بہادر والد کے کردار سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

عدنا ن سمیع نے اپنے والد کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ان کے والد 1965 میں پاکستانی فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف جنگ لڑ چکے ہیں اور انہوں نے اپنا فرض ادا کیا، ان کے والد سچے فوجی تھے اور اپنے ملک کی حفاظت کرنا ان کا فرض تھا۔

دوسری جانب انہوں نے مو دی کی چمچا گیری کر تے ہو ئے یہ بھی واضح کر دیا کہ  ان کا اپنے والد کے کردار سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں ان کے والد کے کام کی وجہ سے ایوارڈ سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version