Advertisement

رابی نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان کی نامور سابق اداکارہ ،گلوکارہ و میزبان رابی پیرزادہ نے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرلی۔

 تفصیلات کے مطابق سماجی تعلقات کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمرے کی ادائیگی کےبعد اپنے پیغام میں را بی پیرزادہ نے لکھا کہ مکہ مکرمہ میں مجھے اللہ کا مہمان ہونے کی طرح محسوس ہوتا ہے، میں اسے ہر جگہ دیکھتی ہوں، مجھے اپنے اہل خانہ، اپنے گھر، اپنی پینٹنگز اور میری زندگی یاد نہیں ہے، مجھے جو یاد ہے وہ ایک ایسی جگہ جس میں سانس لے رہی ہوں جس کی میزبانی کری ایٹر کے علاوہ کوئی اور نہیں کرسکتا۔

رابی پیرزادہ نے اپنی ٹو ئٹ میں مزید لکھا کہ میں اس موقع پر کوئی آیت نہیں لکھ سکتی بس اتنا کہوں گی ’ لبيك اللهم لبيك۔

رابی پیرزادہ عمرہ کی سعادت کیلئےسعودی عرب روانہ

ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ مکہ مکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل  کرنے کے بعد مدینہ منورہ جائیں گی جبکہ سعودی عرب میں دو ہفتے قیام کریں گی ۔

ان کا کہنا ہے کہ اللہ کے گھر جانا میری خوش نصیبی ہے اور میں اپنی ذات ، اہل خانہ ،دوستوں اورملک و قوم کیلئے خصوصی دعائیں مانگوں گی ۔

Advertisement

حال ہی میں سابقہ اداکارہ نے غریب بچوں کی تعلیمی اخراجات کا بیڑا بھی اٹھا لیا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال  رابی پیرزادہ کی کچھ نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک ہوگئیں تھیں جس کے بعد انہوں نےاپنےایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا اور باقی کی زندگی اسلام کے لیے وقف کرنے کا بھی کہا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version