Advertisement

عاصم اظہرنےمعذرت کرلی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں، ریلیز کے بعد مداحوں کے دل کوچھو نہ سکا،سنگر عاصم اظہرسے مایوس مداحوں کو گلوکار نےاہم  پیغام دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ’تیار ہیں‘ ریلیز کیا گیا تھا جس پر مداحوں کی جانب سے شدید تنقید اور مایوسی کا اظہار کیاگیا۔

مداحوں نے اس ترانے کے فنکاروں پر بھی تنقید کی اور اس گانے کا موازنہ پاکستان سپر لیگ کے پرانے ترانوں سے کرکے پرانے ترانوں کو بہتر قراردیا۔

اس تمام تر صورتحال کے بعد پی ایس ایل 5 کے آفیشل ترانے کے گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے بھی ردِعمل سامنے آیا ہے اور انہوں نے مداحوں کو ایک پیغام دیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ ’کرکٹ کے جنونی مداح ہونے کی حیثیت سے میں یہ اچھی طرح سمجھ سکتا ہوں کہ میرے پاکستانیوں کے لیے کرکٹ اور پی ایس ایل کی کیا اہمیت ہے‘۔

Advertisement

عاصم اظہر نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتا ہوں کہ میں ان کی توقعات پر پورا نہیں اتر سکا، مجھے معلوم ہے کہ آپ تمام لوگ پورا سال اس وقت کا انتظار کرتے ہیں لیکن ہر کوئی اپنا بہترین دینے کی کوشش کرتا ہے، کچھ مختلف اور اپنے کمفرٹ زون سے باہر آکر کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ بھی اچھے ارادے کے ساتھ اپنے ملک اور کرکٹ کے لیے‘۔

عاصم اظہر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’وہ لوگ جنہیں یہ گانا پسند آیا میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ایک مرتبہ پھر میں ان سے معافی مانگتا ہوں جو مایوس ہوئے‘۔

Advertisement

’میں اپنے پاکستانیوں سے چند باتیں اور کہنا چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل کے ترانے کوئی مقابلہ نہیں ہے، آپ کے پاس اپنی پسند اور ناپسندیدگی کا اظہار کرنے کا حق ہے لیکن آپ کو یہ چیز سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہم سب کا اسے بنانے کا صرف اور صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ کرکٹ ہے‘۔

عاصم اظہرکا مزید کہنا تھا کہ ’پی ایس ایل پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، پی ایس ایل کے سارے ترانے ہمارے ترانے ہیں، اگر آپ کو کسی نہ کسی وجہ سے یہ ترانہ نہیں پسند تو اس کے باوجود بھی آپ کو اسے انجوائے کرنا چاہیے‘۔

آخر میں انہوں نےلکھاکہ لوگوں سے درخواست ہے کہ  آپ لوگ تنقید کریں، کسی کے حوالے سے ذاتی باتیں نہ کریں۔

خیال رہے کہ عاصم اظہر سے قبل بھی گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ تمام فنکاروں کی کاوشوں کی اتنی ہی حوصلہ افزائی کریں، ہم سب ایک بڑا خاندان ہیں، پی ایس ایل اور ہماری موسیقی پاکستان سے ہے‘۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانا ’تیار ہیں‘ ریلیز کیا گیا تھا جسے گلوکار علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے گایا جب کہ اس کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان اور کمال خان نے کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version