Advertisement

علی ظفر کے گانے پر علی عظمت کا بڑا بیان

علی

پاکستان کے معروف گلوکار علی عظمت نے گلوکار علی ظفر کے گانے کے حوالے سے رائے پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار علی عظمت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ’تیار ہیں‘ گانے کی ویڈیو کا اسکرین شوٹ لے کر ایک پوسٹ شئیر کی ہے۔

علی عظمت نے شئیر کی جانے والی پوسٹ کی کیمشن میں لکھا کہ  ہر سال پی ایس ایل کے آغاز سے قبل ایک ترانہ جاری کیا جاتا ہے جس کا ہرگز مقصد پچھلی بار آنے والے گانے کا مقابلہ نہیں ہوتا۔

پاکستان سُپر لیگ پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ  تیار کرنے والے گلوکار علی عظمت نے پہلی بار علی ظفر کے نئے پی ایس ایل ترانے کے بارے میں لب کشائی کی ہے۔

Advertisement

علی ظفر نے مداحوں کا شکریہ ادا کر دیا

انہوں نے لکھا کہ ہر ریلیز کئے جانے والے ترانے کا مقصد اس خاص ایونٹ کی خوشیوں میں اضافہ کرنا ہوتا ہے ، ہمیں بحیثیت قوم اسے سراہنا اور اپنانا چاہیئے۔

علی عظمت نے علی ظفر کی جانب سے جلد ہی جاری کئے جانے والے متوقع ترانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم ساتھی فنکاروں کی جانب سے کرکٹ اور وطن عزیز سے محبت میں ریلیز کئے جانے والے ترانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

گلوکار علی عظمت نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہم اتحاد کا درس بھول چکے ہیں، بس جو گلوکار گانا گا رہا ہے اسی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پاکستان ہے ہمارا، پاکستان ہے تمھارا۔‘

یاد رہے گلوکار علی عظمت نے کیمشن کے آخر میں پاکستان زندہ آباد کا اضافہ بھی کیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ پی ایس ایل 5 کا نیا گانا لوگوں کی اُمیدوں پر نہیں اُترا تھا لہزا مداحوں نے علی ظفر سے درخواست کی کہ پی ایس ایل کا نیا گانا تیار کریں اور مداحوں کے اسرار پر علی ظفر نے گانا تیار بھی کر لیا۔

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے گزشتہ روز جاری کردہ ویڈیو میں بتایا کہ پی ایس ایل کا گانا تیار ہیں جو جلد پیش کر دیا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version