جنسی ہراسانی کا الزام،خاتون نے علی ظفر سے معذرت کرلی

پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کا الزام لگائے جانے کے بعد علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والی سرگرم خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز نے بھی گلوکار سے معذرت کرلی ہے جوکہ علی ظفر کی ایک اور بڑی فتح ہے۔
Deeply regret and sad abt the pain I’ve caused Ali Zafar and his family. As some incidents have revealed, and as court proceedings are on the way in the case and more facts come forward, you will see why I’m writing what I’m writing.
— Mahwash Ajaz (@mahwashajaz_) February 17, 2020
تفصیلات کے مطابق مہوش اعجاز کا شمار پاکستان کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، بلاگرز اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی سرگرم کارکنان میں ہوتا ہے جنھوں نے گزشتہ روز ٹوئٹر کے ذریعے علی ظفر کے خلاف کی جانے والی اپنی تمام ٹوئٹس کو واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار اور ان کے اہل خانہ سے معذرت کی ہے۔
Thanks. pic.twitter.com/aeijsdAzAT
— Mahwash Ajaz (@mahwashajaz_) February 18, 2020
سرگرم خاتون بلاگر و سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ مہوش اعجاز نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ وہ علی ظفر اور ان کے اہل خانہ کو تکلیف پہنچانے پر معذرت خواہ ہیں، کیوں کہ ان کی جانب سے ہی کچھ واقعات کو سامنے لانے کے بعد ان کی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ مہوش اعجاز نے علی ظفر کی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ کا بائیکاٹ کرنے سمیت انہیں ایک ایوارڈ میں نامزد کرنے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف ٹوئٹس کی تھیں۔
معروف بلاگر کی جانب سے معافی کی ٹوئٹس سامنے آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی جب کہ بہت سارے افراد نے ان کی معذرت اور غلطی ماننے کو بہادری سے بھی تشبیہ دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

