Advertisement

مائیکل جیکسن کےبھتیجےپاکستان کی خوبصورتی،مہمان نوازی کےمعترف

پاپ میوزک کے بادشاہ اور دنیا کے نامور گلوکارمائیکل جیکسن کے بھتیجے بھی پاکستان کی خوبصورتی اورمہمان نوازی کےگن گانےلگے،جعفر جیکسن نے پاکستانیوں کو مہمان نواز قوم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکل جیکسن کے بھتیجے جعفر جیکسن بھی پاکستان کی خوبصورتی اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے معترف نظر آئے۔ پاکستانیوں کی جانب سےملنے والی محبت پرجیکسن  خاندان کا فرد بھی فدا ہوگیا۔

حال ہی میں مائیکل جیکسن کے بھتیجے نے اسلام آباد کی ایک یونیورسٹی میں طلباسے خطاب کیا ہےجس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک حسین ترین ملک ہے، یہاں کے لوگ بہت زیادہ محبت کرنے والے اور مہمان نواز ہیں، میں پاکستان سے ملنے والا پیار کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

جعفر جیکسن کا کہنا تھا کہ ’آپ لوگوں کی مہمان نوازی اور محبت بھرے انداز سے میں بہت زیادہ متاثر ہوا، آپ کی ملنساری نے مغربی میڈیا کے پیش کردہ منفی تاثرات کو غلط ثابت کردیا اور میرے اندر پائی جانے والی غلط فہمیاں بھی آپ کے اخلاق کو دیکھ کر دور ہوگئی ہیں‘۔

Advertisement

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے مہمان کا گرم جوشی سے استقبال کرنے والے بااخلاق لوگوں کا ملک ہے، میں اب سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ مغربی میڈیا پاکستان کے بارے میں کس قدرغلط بیانی سے کام لیتا ہے۔

خیال رہے کہ مائکیل جیکسن کے خاندان کا یہ فرد12 فروری کو دورے پر پاکستان پہنچاہے، انہوں نے بنا خوف و خطر وفاقی دارالحکومت میں سیروتفریح کی، وہ لاہور اور پھر کراچی کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ طالب علموں سے خطاب بھی کریں گے۔

جعفرجیکسن اپنے دورے کے اختتام پر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کریں گے اور پاکستان کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کریں گے۔

واضح رہے کہ جعفر جیکسن پاپ گلوکار کے بھائی جرمین جیکسن کے صاحبزادے ہیں، جرمین نے 1989 میں اسلام قبول کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version