Advertisement

وسیم اکرم کی اہلیہ نے فواد خان کے ساتھ جوڑی بنالی

سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی اب فلموں میں کام کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق شنیرا اکرم پا کستان کے صف اول کے ہیروفواد خان کے ساتھ  فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں جلو ہ گر ہونگی ،جس کی شو ٹنگ کا بھی آغا ز کر دیا گیا ہے۔

شنیرا اکرم نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اس فلم سے منسلک کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جو کہ نا صرف وائرل ہو رہی ہیں بلکہ مدا ح اس فلم کا بھی بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

سا بق کرکٹر کی اہلیہ نے اپنی اس پو سٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میں اپنی  پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران کچھ پریشان سی ہو رہی تھی۔

Advertisement

شنیرا نے شوٹنگ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سیٹ پر گزارے گئے چند دنوں میں مجھے ٹخنوں میں سوجن، راتوں میں شوٹنگ کی وجہ سے نیند کی کمی، زبان میں فرق کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران گزرے ہوئے حسین لمحات اور نا قابل فراموش اسٹنٹ نے مجھے خوب تجربے سے روشناس کرایا۔

 فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کو معروف کامیڈین اداکار فیصل قریشی نے تحریر کیا ہے جس میں ہدایت کار کے فرائض بھی وہ خود انجام دے رہے ہیں۔

اس فم کی کاسٹ میں فواد خان، میکال ذوالفقار، عائشہ عمر، مانی، جان ریمبو ، حنا دل پذیر اور جاوید شیخ اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس پاکستانی فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس فلم میں شنیرا اکرم کے ساتھ سا بق کر کٹر وسیم اکرم بھی ڈیبیو کر رہے ہیں جو کہ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے نظر آئیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
رجب بٹ کے مرد دوستوں سے ’غیرمناسب روابط‘ کا الزام، ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version