Advertisement

شوبزاسٹارزکی شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

 پاکستان کی مشہور گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق صنم ماروی نے اپنے شوہر حامد علی سے خلع لینے کے لیے رواں ماہ کے آغاز میں عدالت میں درخواست دائر کی تھی اور اب انہوں نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا۔

گلوکارہ کا کہنا ہے کہ میرے لیے شوہرکا ہونا، نہ ہونا برابر ہے، 11 سال سے شوہر کا تشدد برداشت کر رہی ہوں۔

صنم ماروی نے کہا کہ جھوٹ گھرانوں کی تباہی کا بڑاسبب ہے، گولیاں کھا کر مرنے سے بہتر ہے کہ علیحدگی اختیار کر لی جائے۔

Advertisement

 عدالت میں دوران سماعت صنم ماروی نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا اور کہا کہ شوبز انڈسٹری میں شادیاں ٹوٹنے کی بڑی وجہ جھوٹ ہے۔

صنم ماروی کے بعد ایک اور گلو کارہ بھی خلع کےلئے عدالت پہنچ گئی

بیان ریکارڈ کرانے کے دوران گلوکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید رہنا نہیں چاہتی۔

میری درخواست ہے کہ خلع کی ڈگری جاری کی جائے جس کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہہ صنم ما روی کے علاوہ شبنم مجید نے بھی خلع کےلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

Advertisement

سریلی آواز سے درجنوں ہٹ سونگز گانے والی گلو کارہ شبنم مجید کی جانب سے فیملی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے شوہر واجد علی نے اپنی سابقہ بیوی سے رجوع کرلیا ہے، اس صورتحال میں وہ سخت پریشان ہیں، شوہر کے ساتھ گزارہ ممکن نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ملزم نے خودکشی کر لی
کپل شرما کو نیٹ فلکس شو کیلئے کتنا معاوضہ ملتا ہے؟
ڈکی بھائی کی اہلیہ کی ڈیپ فیک ویڈیوز پر یوٹیوبر شام ادریس کا حیران کن ردعمل سامنے آگیا
'باہوبلی' کی اینی میٹڈ سیریز کا اعلان ہوگیا
عامر خان نے شاہ رخ اور سلمان خان کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی
'سپر اسٹار' رجنی کانت کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری
Next Article
Exit mobile version