کروناوائرس سےآسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار بھی متاثر

دنیا بھر میں کرونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لیے ہیں، آسکرایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اوران کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔ اداکار نے یہ بات اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے بتائی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اداکار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہیں اور اہلیہ کو آسٹریلیا میں جسم میں درد ،سردی اور بخار محسوس ہوا۔ جس پر ٹیسٹ کرانے پر ان دونوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ٹام ہینکس نے اہلیہ سمیت خود کو احتیاطی تدابیر کے تحت محدود کرلیا ہے۔
ٹام ہینکس نے مزید لکھا کہ وہ اپنی اور اہلیہ کی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپنابھرپورخیال رکھنے کا کہا۔
63 سالہ ٹام ہینکس دو مرتبہ آسکر ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے فالوورز اور چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News