صبا قمر کی تصاویر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر کی سوشل میڈیا پر نئی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبا قمر ترکی میں موجود ہے۔
صبا قمر نے ترکی میں سیر کرنے کی کچھ تصاویر اور ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہیں۔
معروف اداکارہ صبا قمر نے جدوجہد کے دنوں کی دکھ بھری داستان سنادی
گزشتہ روز صبا قمر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ کھانے کے میز پر بیٹھی ہیں اور ہاتھ میں چمچ لیےمُسکرا رہی ہیں۔
اُنہوں نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ہلکا پھلکا، بس زندگی سے لطف اُٹھائیں ، زیادہ مُسکرائیں، زیادہ ہنسیں۔
صباز قمر کی ایک تصویر جو سب سے تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اُس تصویر میں اداکارہ ترکی میں سمندر کے کنارے سفید رنگ کا لباس زیب تن کر کے بیٹھی ہیں۔
اِس تصویر کی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ یہ زندگی کی سب سے چھوٹی چیزیں ہیں۔
صبا قمر کی اِس پوسٹ پر گلوکار علی سیٹھی نے کمنٹ کرکے پسندیدگی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے ترکی کی اپنی دو تصاویر مزید شیئر کی ہیں۔
اداکارہ نے دو روز قبل کی بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ لاہور میں موجود ہیں۔
تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ہر چیز کا روشن پہلو دیکھو۔
واضح رہے کہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News