Advertisement

بالی وڈ اداکارہ جیکولین نے انڈسٹری کا شرمناک چہرہ دکھا دیا

اداکارہ جیکولین

بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکولین نے انڈسٹری کی جھوٹی حقیقت کو مداحوں کے سامنے پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکولین فرنینڈس نے بالی وڈ انڈسٹری کی چمک کے پیچھے چھپے اندھیرے کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔

جیکولین نے کہا کہ بالی وڈ انڈسٹری کی کامیاب اداکاروں کے پیچھے عموماً اس انڈسٹری کی جانب سے دی جانے والی مشکلا ت کا انبار چھپا ہوتا ہے۔

جیکولین نے کہا کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو مجھے سب سے پہلے اپنے نام کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 اداکارہ نے مزید اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرے نام کےحوالے سے بالی وڈ  انڈسٹری کی جانب سے کہا جاتا تھا کہ میں اپنا نام تبدیل کر لوں اور مسکان رکھ لوں کیونکہ ان کا نام مغربی ہے۔

Advertisement

اداکارہ جیکولین نے بتایا کہ جب اس انڈسٹری میں آئی تو نہیں جانتی تھی کہ کیسے کام کرنا ہے اور کیسے نہیں لیکن اتنا جانتی تھی کے مجھے کچھ بننا ہے اور کامیاب ہونا ہے۔

جیکولین نے کہا خود کو ثابت کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کی سوچ نے ہر بات ہنس کے ٹال دینے کی ہمت دی۔

اداکارہ جیکولین نے بالی وڈ کے بارے میں ایک بڑا انکشاف یہ بھی کیا کہ انڈسٹری میں نام کے تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ باڈی شیمنگ کے حوالے سے بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ باڈی شیمنگ میں ان کے ناک کو ناپسند قرار دیتے ہوئے مزاق بنایا جا تا تھا کہ کیا ناک سے کون کام کروائے گا اور ساتھ یہ بھی مشورہ دیا جاتا کہ ناک کی سرجری کروائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے بالی وڈ کی جانب سے دیے جانے والے کسی مشورے پر عمل نہیں کیا بلکہ ناک کے حوالے سے دیے جانے والے مشورے پر کہا کہ یہ مجھے بچپن سے پسند ہے لہزا میں کچھ بھی تبدیلی نہیں کروں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مجھے انڈسٹری میں امیتابھ بچن جیسی عزت ملتی ہے، کنگنا رناوت
اداکار زوہاب خان رشتہ ازدواج میں منسلک
اداکارہ صاحبہ کا لڑکیوں کو اہم مشورہ
اننیا پانڈے اور آدتیہ رائے کپور کا بریک اَپ ہوگیا
اداکارہ کرینہ کپور یونیسیف کی سفیر مقرر
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version