Advertisement

شعیب خان کالیجنڈری اداکارہ رانی کومنفرد خراج تحسین

پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نےپاکستانی لیجنڈری اداکارہ رانی کا روپ دھارکر ان کو خراج تحسین پیش کیاہےاور تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شئیر کردیں جو دیکھتےہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جس میں اُنہوں نےخود کو لیجنڈری اداکارہ  رانی کے روپ میں ڈھال لیا۔

شعیب خان نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ یہ میری عاجزانہ کوشش اداکارہ رانی جی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہیں وہ 8 دسمبر 1946 کو پیدا پوئیں تھیں ان کا نام ناصرہ سرفراز تھا۔

شعیب نے لکھا وہ اپنے مںحنی انداز اور آنکھوں کے اداؤں اور ڈانس کی مہارت میں مشہور تھیں انہوں نے اپنی لازوال اداکاری سے 32 سال مداحوں کو محفوظ کیا۔

انہوں نےکہا کہ ان کا اندازاور ان کا اسٹائل اپنانے سے پہلے میں نے ان کے کام پر بہت گہرائی سے مطالعہ کیا پھر ان کا اسٹائل لیا۔ شعیب خان کے مطابق رانی اپنے آپ میں ایک اکیڈمی تھیں وہ اپنے پیشہ میں لازوال تھیں وہ اپنی اداکاری، ڈانس خوبصورتی اور لباس میں غیر معمولی تھی یہی وجہ ہے کہ میں ان کا ہمیشہ سے بہت بڑا مداح رہا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھیں ہیں اور ان کی ہر ادا ڈائیلاگ بولنے اور ڈانس کرنے کے انداز کو سمجھنے کی کوشش کی یہ میرا ان سدا بہار لیجنڈری اداکارہ کے پیار اور احترام کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔

انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا امید ہے کہ آپ میری اس پیار بھری کوشش کو سراہیں گے۔ شعیب خان کی ان تصاویر اور پوسٹ کو فنکاروں سمیت مداحوں نے بھر پور سراہا۔

معروف اداکارہ عائزہ‌ خان نے بھر پور تعریف کا اظہار کرتے ہوئے ہارٹ ایموجی بنائی اور شعیب لکھا ان کے کمنٹس میں شعیب خان نے بھی ہارٹ ایموجی بنائیں۔

جبکہ نامور اداکارہ ماہرہ خان نے بھی تعریف کی جن کی کنمٹس میں شعیب خان نے لکھا کہ وہ مورا سیا پر بھی کام کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے پہلے شعیب خان دیپیکا پڈوکون کی فلم چھپاک کے مرکزی کردار کا روپ بھی دھار چکے ہیں جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ کی تعریف کی تھی اور لکھا تھا آپ سب جانتے ہیں میں دپیکا پڈوکون کا بہت بڑا مداح ہوں اور اداکارہ کی فلم ’چھپاک‘ کے بعد میرے دل میں اُن کی عزت مزید بڑھ گئی ہے دپیکاپڈوکون نے اپنی فلم ’چھپاک‘ کے ذریعے ہم لوگوں میں تیزاب سے مُتاثرہ لوگوں کے بارے میں آگاہی اور شعور پیدا کیا ہے اور جن لوگوں کی زندگی تیزاب کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے ان کو ہمت، حوصلہ اور عزم بخشا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version