Advertisement

بالی ووڈ اداکارعرفان خان چل بسے

نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان 54 سال کی عمر میں چل بسے، اداکارکو گزشتہ روزممبئی میں موجود اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کروایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عرفان خان کے ترجمان نے بھی ان کی موت کی تصدیق کردی، ان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں [ کہا گیا کہ ایک مضبوط روح کا مالک شخص دار فانی سے کُوچ کرگیا۔

 عرفان خان کو ممبئی کے مقامی اسپتال میں گزشتہ روز داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی طبعیت نہ سنبھلنے پر انہیں آئی سی یومنتقل کردیا گیا۔

اداکار کی جانب سے 2018 میں انہیں نیورواینڈوکرائن کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی گئی تھی۔ جس کے بعد وہ چند ماہ کیلئے بیرون ملک علاج کروانے روانہ ہوگئے تھے۔

عرفان خان نے بالی ووڈ کی کئی مشہور ہونے والی بلاک بسٹر فلموں میں کام کر کے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا جس میں سلم ڈاگ ملینئر، جوریسک ورلڈ، دی امیزنگ اسپائڈر مین شامل ہیں۔

Advertisement

اداکار کی مشہور ہونے والی فلموں میں آسکر کیلئے نامزد سلام بمبئی، مقبول، پان سنگھ ٹومڑ، دی لنچ باکس، حیدر، غنڈے، پیکو، تلوار شامل ہیں۔

عرفان خان نے آخری بار اپنی فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل ’انگلش میڈیم‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

خیال رہے کہ اداکار کی والدہ کا تین روز قبل انتقال ہوا ہے تاہم عرفان خان ان کے جنازے میں شرکت نہیں کر پائے تھے اور ویڈیو کال پر والدہ کا آخری دیدار کیا تھا۔

عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے  ایان اور بابیل شامل ہیں۔

عرفان خان کے انتقال پر بالی ووڈ انڈسٹری کے فلمسازوں اور اداکاروں کی جانب سے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے، ہدایت کار شوجت سرکار نے ٹویٹر پر اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اداکار پر ہمیشہ فخر رہے گا، وہ بیماری سے لڑے اور لڑتے ہی گئے۔

ہدایت کار نےمرحوم اداکار کے خاندان سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

Advertisement

بالی ووڈ ہدایت کار اور پروڈیوسر سنجے سوری نے بھی ٹویٹر پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’عرفان خان کےانتقال کا سن کے شدید صدمہ پہنچا ہے، وہ بہت جلدی چلے گئے‘۔

Advertisement

بالی ووڈ کے دیگر فلمسازوں کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اداکار کے مداح بھی ان کی رحلت پر اشکبار ہیں، عرفان خان کے مداحوں کی جانب سے انہیں ٹویٹر پر خراج تحسین پیش کیاجارہا ہے اور ’ہیش ٹیگ عرفان خان‘ پہلے نمبر پرٹرینڈ کررہا ہے۔

Advertisement

https://twitter.com/kaykaymenon02/status/1255396911949008896?s=20

Advertisement
Advertisement

https://twitter.com/_Rohit_rawat_/status/1255397388782653440?s=20

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version