گلوکار ثانول عیسیٰ خیلوی عید الفطر پر اپنا گانا ریلیز کریںگے

نامور گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے بیٹے گلوکار ثانول عیسی خیلوی نے اپنے مداحوں کے لیے نیا گانا تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’پیار ہوگیا‘ کے نام سے تیار گانے کو عید الفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا،جس کیلئےگانے کا پوسٹر تیار کرلیا گیا ہے جبکہ پنجابی زبان میں تیار گانے کی ویڈیو شوٹ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
ثانول عیسیٰ خیلوی ان دنوں نیویارک میں موجود ہیں جس کی وجہ سے گانے کو ثانول عیسیٰ خیلوی اور عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے یوٹیوب چینل کے ذریعے 23 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔
رومانوی گیت ’پیار ہوگیا‘ اس حوالے سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ گلوکار ثانول عیسیٰ خیلوی نے 2سال بے پناہ محنت کے بعد فن گلوکاری میں واپسی کی ہے۔
اس سے قبل گلوکار ثانول عیسی خیلوی نے کوک اسٹوڈیو میں اپنے والد کے ہمراہ شاندار پرفارمنس پیش کی تھی جسے لوگ آج بھی بے بے حد سراہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News