کورونا کا شکار ندا یاسر کی طبیعت بگڑ گئی ؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان واداکارہ ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کہا کہ میری صحت بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے خبروں کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ ان سمیت انکے تمام اہل خانہ کی صحت ٹھیک ہے اور وہ گھر پر ہی ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اللہ کے شکر اور مداحوں کی دعا سے وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
وہ گھر میں ہی ہیں اور ان کی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں عالمی وبا کورونا کی تصدیق کرنے والی میزبان ندا یاسرکے حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ میزبان اور ان کے شوہر یاسر نواز میں کورونا کی علامات شدید ہونے پر طبیعت بگڑ گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

