واضح رہے کہ ڈبل چِن میں فا خر اور ان کے بچوں کے ساتھ ساتھ اعجاز اسلم، حامد میر، فیصل قریشی،بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، عدنان صدیقی، مومنہ مستحسن، نبیل ، ابرارالحق، نادیہ حسین، عائشہ عمر،شہزاد رائے،کرکٹرشعیب ملک، ماریہ واسطی، شہزاد نواز اور دیگر اداکار اور کرکٹرز بھی شامل ہیں۔
فاخر نے بھی لاک ڈاؤن سونگ ریلیز کر دیا

عالمی وبا کورونا کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے اور قرنطینہ کے دوران گھروں میں بیٹھ کرموٹے ہونے والے افراد پر گلوکار فاخر نے نیا گانا بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پرگانے ڈبل چن کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے فاخرنے بتایا کہ یہ گانا کووڈ 19کے باعث لاک ڈاؤن سے براہ راست متاثرہوکربنایا گیا ہے۔
فاخر نے اس گانے کے ذریعے بتانے کی کوشش کی ہے کہ قرنطینہ کرنیوالی شخصیات کی کیا مصروفیات ہیں اور وہ کیسے کھاکھاکر موٹے ہورہےہیں۔
اس گانے میں فاخر کے ساتھ ساتھ انکے بچوں کو بھی دیکھاجاسکتا ہے جو اپنے والد کے ساتھ گائیکی میں ساتھ دے رہے ہیں۔
فاخر نے ویڈیو میں شامل معروف شوبزستاروں ، کرکٹرز اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
گانے کی کمپوزیشن اور بول فاخر کے ہیں،ڈائریکشن ندیم جے نے دی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News