Advertisement

پی آئی اے کو سفارشی ٹولہ چلا رہا ہے ، ماہین خان

ماہین

پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماہین خان نے آئندہ مستقبل میں پی آئی اے میں سفر نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ   پی آئی اے کو سفارشی ٹولا چلا رہا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیشن ڈیزائنر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ گزشتہ 30 سال میں پی آئی اے میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور اپنے ہی رشتہ داروں کو ملازمتیں دی گئیں۔

Advertisement

 ماہین نے مزید لکھا کہ وہ حیران ہیں کہ کس طرح پی آئی اے کو سفارشی ٹولے کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں حال ہی میں کراچی میں ہونے والے پی آئی اے کے طیارہ حادثے کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ یہ شرمناک ہے کہ حادثے میں چلے جانے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے۔

ا س کے علاوہ ماہین خان نے کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والےایک شخص کی بہن کی ویڈیو بھی ٹوئٹ کی، جس میں وہ اپنے بھائی کی لاش وصول کرنے میں درپیش مشکلات پر بات کرتی دکھائی دیں۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ اے 320 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوا تھا۔

طیارے میں مسافر اور عملے کے ارکان سمیت 99 افراد سوار تھے، جس میں سے 97 جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version